Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں تین سالہ بچہ کے خلاف لینڈ گرابنگ پر ایف آئی آر

پاکستان میں تین سالہ بچہ کے خلاف لینڈ گرابنگ پر ایف آئی آر

اسلام آباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان میں پیش آئے اپنی نوعیت کے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک تین سالہ لڑکے کے خلاف لینڈ گرابنگ اور جائیداد پر غیر مجاز قبضہ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد کے شالیمار پولیس اسٹیشن میں اس بچہ کے خلاف سیکٹر F-10 میں اس جرم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اس پر ایک پلازا میں بھی اسی طرح جائیداد ہڑپ کرنے کا الزام ہے ۔ جیو ٹی وی نے خبر دی ہے کہ کمسن کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اس کے ارکان خاندان عدالت سے رجوع ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کی اس فاش غلطی کا پتہ چلنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کمسن ملزم کے وکیل سے سوال کیا کہ آیا اس کی ضمانت کے لیے درخواست پر غور بھی کیا جاسکتا ہے ۔ وکیل نے وضاحت کی چونکہ ایف آئی آر میں اس کا نام درج ہے چنانچہ گرفتاری سے قبل ہی حصول ضمانت کے لیے درخواست داخل کرنا ضروری تھا ۔ جس پر عدالت نے ریمارک کیا کہ آیا کسی ادارہ ( پولیس ) نے غلطی کی ہے تو کیا عدالت بھی اپنی آنکھ بند رکھے ۔ پاکستانی پولیس کو انتہائی رشوت خور اور نا اہل تصور کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی پولیس نے گذشتہ سال 9 ماہ کے شیر بچہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔ پاکستانی وزیر داخلہ نثار علی خاں نے تحقیقاتی افسر اور اسٹیشن ہاوز آفیسر کو معطل کردیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT