Thursday , May 24 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان میں جنوری 2018ء سے خود کار ہتھیاروں پر مکمل امتناع

پاکستان میں جنوری 2018ء سے خود کار ہتھیاروں پر مکمل امتناع

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ عزم کر رکھا ہیکہ ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں کے استعمال پر امتناع عائد کردیا جائے گا۔ اس پر عمل آوری کرتے ہوئے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں کے لائسنس معطل کردیئے گئے ہیں اور جنوری تک اس قانون پر مکمل طور پر عمل آوری ہوجائے گی۔ یاد رہیکہ جاریہ سال اگست میں جس وقت مسٹر عباسی نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اسی وقت اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے یہ اشارہ دیا تھاکہ ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت نے 7 نومبر کو ایک اعلامیہ کے ذریعہ تمام خودکار ہتھیاروں کے لائسنس معطل کردیئے ہیں جبکہ ایسے افراد جن کے پاس خودکار (آٹومیٹک) ہتھیار موجود ہیں وہ یا تو انہیں سیمی آٹومیٹک (جزوی خودکار) ہتھیاروں سے تبدیل کرلیں یا پھر 50,000 روپیوں کے عوض اس سے دستبرداری اختیار کرلیں جس کے لئے 15 جنوری 2018ء تک مہلت دی جارہی ہے۔ اس معطلی کا مقصد ملک کو خودکار ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے جس کا خطرناک مجرمین اور دہشت گرد غلط استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT