Thursday , January 24 2019

پاکستان میں حافظ سعید کی سکیوریٹی مستحکم کرنے کی ہدایت

لاہور 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی حکام نے پنجاب محکمہ داخلہ کو مکتوب روانہ کرکے کہا ہے کہ وہ جماعت الدعوۃکے محروس سربراہ حافظ سعید کی سکیوریٹی کو سخت کریں۔ حکام کا ادعا ہے کہ ایک بیرونی انٹلی جنس ایجنسی نے انہیں ہلاک کرنے کا منصو بہ بنایا ہے ۔ مکتوب میں قومی انسداد دہشت گردی اتھاریٹی نے کہا کہ بیرونی جاسوسی ایجنسی نے ایک ممنوعہ تنظیم کے دو کارکنوں کو حافظ سعید کو قتل کرنے 80 ملین روپئے ادا کئے ہیں۔ مکتوب میں پنجاب کے محکمہ داخلہ سے کہا گیا ہے کہ وہ حافظ سعید کی سکیوریٹی کیلئے سخت سکیوریٹی بندوبست کریں۔ سعید 30 جنوری سے لاہور میں ان کے گھر نظربند ہیں۔ یہ نظربندی 26 نومبر تک ہے ۔ گذشتہ مہینے محکمہ داخلہ نے ان کی نظربندی کے دورانیہ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی ۔ محکمہ کا کہنا تھا کہ یہ اندیشے ہیں کہ حافظ سعید اپنی رہائی کے بعد لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں ۔ حافظ سعید ممبئی حملوں کے اصل ملزم بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT