Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

پشاور ۔24جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں ایک عسکریت پسند کو سکیورٹی فورسیس نے گرفتار کرلیا جو سلسلہ وار بم حملوں میں ملوث تھا ۔ محکمۂ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے اس خوفناک دہشت گرد کو شمال مغربی پاکستان میں کئے گئے ایک دھاوے کے دوران گرفتار کیا ۔ بعد ازاں پوچھ گچھ کیلئے کسی نامعلوم مقام کو منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ ضلع سوات کے کانجو ٹاؤن میں عبدالجبار کی موجودگی کی اطلاع پر دھاوا کیا گیا تھا ، جہاں وہ گرفتار کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید کہا کہ گڑبڑ زدہ وادی سوات میں متعدد بم حملوں اور دہشت گرد کارروائیوں کے ضمن میں عبدالجبار شدت سے مطلوب تھا اور سکیورٹی فورسیس گزشتہ کئی ماہ سے اُس کی تلاش میں تھی ۔

TOPPOPULARRECENT