Wednesday , December 19 2018

پاکستان میں خطرناک دہشت گرد اسحاق ملک کی رہائی

دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے نواز شریف کے عہد کے باوجود حکومت کا اقدام

دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے نواز شریف کے عہد کے باوجود حکومت کا اقدام
لاہور 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں شیعہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کی مرتکب ممنوعہ تنظیم لشکر جھنگوی کے خوفناک سربراہ ملک اسحاق کو جو 2009 ء کے دوران سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کا اصل سازشی سرغنہ بھی ہے تین سالہ قید کے بعد آج رہا کردیا گیا کیونکہ حکومت پاکستان نے اس کی قید میں توسیع کے لئے درخواست نہیں کی۔ ملک اسحاق اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ضمن میں عوامی سلامتی قانون کے تحت تین سال سے قید میں تھا۔ 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کو بھی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت کی جانب سے ضمانت دیئے جانے کے بعد اسی قانون کے تحت زیرقید رکھا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے جولائی 2011 ء میں ملک اسحاق کو بھی سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی جس کے بعد اس قانون کے تحت ہی قید میں رکھا گیا تھا۔ دہشت گردی اور مسلکی منافرت کے کینسر کا مکمل خاتمہ کرنے وزیراعظم نواز شریف کے عہد کے باوجود اسحاق ملک کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT