Friday , November 17 2017
Home / دنیا / پاکستان میں داؤد ابراہیم کے مختلف نام

پاکستان میں داؤد ابراہیم کے مختلف نام

لندن ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا انتہائی مطلوب ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور وہاں اس کے 21نام رکھے گئے ہیں ۔ اس کے نام پر پاکستان کے کراچی شہر میں تین پتے درج ہیں۔برطانیہ کی وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔برطانوی حکومت کی اس رپورٹ میں مالی پابندیاں لگائے جانے والوں کی فہرست میں ‘ہندوستانی شہری’ کے نام پر صرف داؤد شامل ہے ۔ اس کی پیدائش مہاراشٹر کے رتناگیری کی بتائی گئی ہے ۔ اس فہرست میں اسے ایک ہندوستانی کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق داؤد کے پاس بنیادی طور پر ہندوستانی پاسپورٹ تھا جسے بعد میں ہندوستانی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا۔اس کے بعد اس نے فرضی طریقے سے ہندوستانی اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT