پاکستان میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد

کراچی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بحریہ ٹاؤن کراچی میں سب سے بڑی اور مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ’’جامع مسجد‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے بزرگ ملازم نے تختی کی نقاب کشائی کی جو کراچی میں منعقد ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ تقر

کراچی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بحریہ ٹاؤن کراچی میں سب سے بڑی اور مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ’’جامع مسجد‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے بزرگ ملازم نے تختی کی نقاب کشائی کی جو کراچی میں منعقد ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر شرکا کو واقف کراتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے سینئرجنرل منیجرتعمیرات ضیاالرحمن نے بتایا کہ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن کراچی کی مین بلیووارڈ کے وسط میں واقع ایک 60فٹ بلند پہاڑی پر واقع ہے ،مسجد کا واحد اور عظیم الشان 325فٹ بلند مینار کراچی کے دوردراز علاقوں سے بھی باآسانی دیکھا جاسکے گا جبکہ اس منصوبے میں مسجد کے علاوہ اسلامک سینٹر، اسلامک میوزیم ، اسلامک لائبریری اور اسلامی یونیورسٹی بھی شامل ہے ، 50ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والی مسجد کو پاکستان کے معروف آرکیٹکٹ نیرعلی دادا نے ڈیزائن کیا ہے جو کہ اس سے قبل پاکستان میں کئی منصوبے ڈیزائن کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT