Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں دو عیسائیوں کا قتل

پاکستان میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں دو عیسائیوں کا قتل

کراچی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک چرچ کے قریب نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں دو عیسائیوں کے قتل کے بعد عیسائی فرقہ کے قائدین نے احتجاج کیا۔ دریں اثناء صوبائی پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ کل عیسائیوںکا ایک گروپ ایک چرچ سے عبادت کے بعد باہر آرہا تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم بندوق برداروں نے ان پر فائرنگ کردی جس میں دو افراد جائے واردات پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر چھ زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ مہلوکین کی اظہر مسیح اور روحیل مسیح کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جو عیسیٰ نگری کے ساکن تھے جہاں عیسائی طبقہ کی کثیرآبادی ہے۔ حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے لی ہے۔ مسٹر انصاری کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ حملہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ صوبہ میں خوف و دہشت پھیلایا جائے۔ دہشت گرد اس وقت سیکوریٹی فورسیس کے علاوہ اقلیتی فرقہ کے افراد کو نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف (دہشت گردوں) صوبہ میں جو آپریشن چلایا جارہا ہے اس سے نہ صرف وہ خوفزدہ ہوگئے ہیں بلکہ بوکھلاہٹ کا شکار بھی ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT