Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں دھماکہ ، 35افراد زخمی

پاکستان میں دھماکہ ، 35افراد زخمی

لاہور ۔7 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دھماکو آلہ لاہور میں آج رات ایک لاری کے اندر دھماکے سے پھٹ پڑا جس کی وجہ سے پاکستانی صوبہ پنجاب کا دارالحکومت دہل کر رہ گیا اور کم از کم 35 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ دھماکہ بند روڈ کے علاقہ میں ہوا جو سابق وزیراعظم نواز شریف نے چہارشنبہ کے دن اسلام آباد سے لاہور واپس آنے کیلئے اس روڈ کو قطعیت دی تھی ۔ پولیس اور بچاؤ کارکنوں نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ۔ راحت رسانی عہدیدار نے کہا کہ ایک دھماکو آلہ لاری کے اندر پوشیدہ تھا جو 9 بجے شب پھٹ پڑا ۔ آلہ کی نوعیت اور اس میں استعمال شدہ دھماکو مادے کے بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں ہوئیں۔ کم از کم 35 افراد زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کئے گئے ، جن میں سے ایک کمسن لڑکی کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکو آلہ پھلوں کی لاری میں نصب کیا گیا تھا ۔ ایک زبردست ڈبے میں جسے دھماکے مقام پر تیار کیا گیا تھا یہ آلہ اُسی میں پوشیدہ تھا ۔ ایک عینی شاہد عظیم حنیف نے کہا کہ وہ اس علاقہ میں اپنی گاڑی کھڑا کرنے کیلئے جارہا تھا جب کہ یہ زبردست دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے زیراثر وہ زمین پر گرگیا ۔ چند منٹ بعد جب اُس کے ہواس بحال ہوئے تو اُس نے چند افراد کو زخمی دیکھا ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے متعدد بائیکس اور کاروں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ۔ لاہور پاکستان کا تہذیبی صدر مقام ہے جہاں حالیہ مہینوں میں کئی دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں۔ 24 جولائی خودکش حملے میں 27 ہلاک ، اپریل کے حملے میں 6 ہلاک 15 زخمی اور فبروری میں 14 ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT