Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں دھماکہ ‘ 4فوجی ہلاک

پاکستان میں دھماکہ ‘ 4فوجی ہلاک

پشاور ۔ 15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیم فوجی فورسیس کے 4فوجی آج اس وقت ہلاک اور دیگر 3زخمی ہوگئے ۔ جب کہ ایک ترقی یافتہ آلہ شمال مغربی پاکستان کی فوجی چوکی پر دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ صیانتی افواج فوری مقام واردات پر پہنچی اور اس علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم کا آغاز کردیا ۔ اس دھماکہ سے چنددن قبل پاکستانی فوج نے ایک کینیڈا نژاد امریکی خاندان کے پاس سے قبائلی علاقہ میں طالبان کی حبس بیجا سے چھڑا لیا تھا ۔ خرم قبائلی علاقہ انتہائی حساس علاقوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ افغانستان کے تین صوبوں کی سرحد سے متصل واقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT