پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت :گوتیرس

اقوام متحدہ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کراچی میں چین کے قونصل خانے اور خیبر پختونخوا صوبے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحتمند ہونے کی خواہش کی ۔ جمعہ کو تین دہشت گردوں نے کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملہ کردیا تھا ، اس کے علاوہ اورک زئی ضلع میں ایک مصروف مارکیٹ میں بم دھماکے میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہو گئی ۔

TOPPOPULARRECENT