Tuesday , January 16 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ کیلئے ترمیمی مسودہ

پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ کیلئے ترمیمی مسودہ

اسلام آباد ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو سخت گیر دہشت گردوں اور دشمن جنگجوؤں کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے دستوری و قانونی ترمیمات کا پہلا مسودہ آج پیش کیا گیا۔ انھوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد کرنے والے غیرکارکرد و بے اثر انسداد دہشت گرد ادارہ کو دوبارہ فعال و متحرک بنانے کا حکم دیا ہے۔ دہشت گردی ک

اسلام آباد ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو سخت گیر دہشت گردوں اور دشمن جنگجوؤں کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے دستوری و قانونی ترمیمات کا پہلا مسودہ آج پیش کیا گیا۔ انھوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد کرنے والے غیرکارکرد و بے اثر انسداد دہشت گرد ادارہ کو دوبارہ فعال و متحرک بنانے کا حکم دیا ہے۔ دہشت گردی کا جواب دینے کیلئے قومی منصوبہ عمل پر عمل آوری کا جائزہ لینے والی اس کمیٹی کا ایک اجلاس نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا تھا ۔تمام قومی و بڑی سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے ساتھ دو دن قبل یہ منصوبہ تیار کیا گیاتھا ۔ دستوری و قانونی ترمیمات سے متعلق پہلا مسودہ آج کے اجلاس میں پیش کیا گیا جو قتل عام کیلئے مالیہ اور مدد فراہم کرنے والوں کے علاوہ ہلاکتوں ، قتل و غارت گری کے دیگر واقعات میں ملوث سخت گیر و خوفناک دہشت گردوں اور دشمن جنگجوؤں کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ، احسن اقبال ، وزیر فینانس اسحاق ڈار، وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ خواجہ ظہیر اور وفاقی معتمد قانون بیرسٹر ظفراﷲ کے ساتھ قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو یہ مسودہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اس مسودہ کی نقولات فراہم کریں اور ان کی رائے حاصل کی جائے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ’’دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں اپنے سپاہیوں کا قانونی تحفظ کیا جائے؟ ‘‘۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے جرائم کے اس جدول میں دہشت گردی کے ساتھ اقلیتوں کے خلاف مسلکی تشدد کے واقعات کو بھی شامل کیا جائے ‘‘ ۔ نواز شریف نے کہا کہ ’’ہم کسی کے انفرادی مذہب ، عقیدہ یا نسل میں کوئی امتیاز کئے بغیر پاکستان کو اپنے تمام شہریوں کیلئے ایک محفوظ ملک بنانا چاہتے ہیں ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT