Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں : ملیحہ لودھی

پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں : ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک سینئر سفارتکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں۔ یہ بات انہوں نے افغانستان میں سیکوریٹی کی صورتحال پر کئے گئے ایک مباحثہ کے دوران بتائی۔ یاد رہیکہ پاکستان کی جانب سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت آئی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس پاکستان پر الزام عائد کررہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو پروان چڑھا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے افغانستان پر کھلے مباحثہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد تنظیم کے محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے ذریعہ قیام امن ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی جنگ کے بعد یہ بات اب مسلمہ ہے کہ نہ کابل، نہ اتحادی اور نہ ہی افغان طالبان ایک دوسرے پر فوجی قراردادوں کو مسلط نہیں کرسکتے۔ ایک طرف قتل و غارت گری بھی ہورہی ہے اور دوسری طرف بات چیت کی بھی پیشکش ہورہی ہے جبکہ یہ دونوں ایسی متضاد صورتحال ہیں جو کبھی یکجا نہیں ہوسکتے۔

TOPPOPULARRECENT