Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے ہندوستان کی اقوام متحدہ سے درخواست

پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے ہندوستان کی اقوام متحدہ سے درخواست

اقوام متحدہ ۔ 20 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)ہندستان نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں موجوددہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے ۔اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے سلامتی کونسل میں افغانستان کے تعلق سے خصوصی میٹنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے صرف اسکی حمایت میں آوازاٹھانا ہی کافی نہیں ہے ،ہمارے علاقہ اور افغانستان کو سرحد پر ان پناہ گاہوں سے پیداہونے والے دہشت گردی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اکبرالدین نے کہاکہ افغانستان کے دورے کے وقت 25 دسمبر 2015کو وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستان کے شہر لاہور کادورہ کیا تھا۔یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اس دورے کے فورا بعد یکم جنوری 2016 کو پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا جو اسی طرح منصوبہ بندتھا جیسا افغانستان میں ہر دن ہوتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT