Wednesday , December 12 2018

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ لاکھوں غیر رجسٹرڈ سِمس بلاک

اسلام آباد ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ موبائل فون سِمس بلاک کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں غیر رجسٹرڈ سموں کے استعمال کی شکایات کے بعد ان کی روک تھام کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ پی ٹی اے نے محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں کم و بیش 40 لاکھ ایسی سمس فوری طور پر بلاک کردی ہیں ج

اسلام آباد ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ موبائل فون سِمس بلاک کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں غیر رجسٹرڈ سموں کے استعمال کی شکایات کے بعد ان کی روک تھام کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ پی ٹی اے نے محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں کم و بیش 40 لاکھ ایسی سمس فوری طور پر بلاک کردی ہیں جو غیر رجسٹرڈ تھیں۔ ایسی سموں کے دوبارہ استعمال کیلئے صارف کو انہیں اپنے نام پر رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ پاکستان میں اس وقت مختلف کمپنیوں کے تقریباً دس کروڑ سمس چالو ہیں۔

TOPPOPULARRECENT