Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں زبردست بارش ‘ تقریباً 50افراد ہلاک

پاکستان میں زبردست بارش ‘ تقریباً 50افراد ہلاک

اسلام آباد ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ۔ اس سے متعلق حادثات میں کم از ـم 50افرا د ہلاک اور دیگر 80 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے آج کہا کہ موسلادھار بارش کا آغاز بلوچستان میںجمعرات کے دن ہوا اور بعد ازاں دیگر صوبوں میں بھی موسلادھار بارش شروع ہوگئی ۔ پورا ہفتہ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس میں ملک گیر سطح پر 49 افراد ہلاک ہوگئے ۔ موسمی موسلادھار بارش سے ملک کے دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے ۔ جہاں مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ قومی آفات سماوی انتظامیہ اتھاریٹی ( این ڈی این اے ) کے بموجب بلوچستان میں 18 ‘ قبائلی علاقہ میں 15 ‘ پاکستانی پنجاب میں 10 اور خیبرپختونخواہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دیگر 80 افراد زخمی ہیں ۔ 75مکانات اس بارش سے متاثرہ علاقہ میں منہدم ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ان علاقوں میں عہدیدار ہنوز پہنچ نہیں سکے ہیں ۔ بیشتر ہلاکتیں مکانوں کے انہدام کا نتیجہ ہے ۔اطلاعات کے بموجب بارش کی فصل کو پاکستان کے جنوبی پنجاب میں زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ آج بارش مختلف علاقوں میں رک گئی لیکن محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب زبردست بارش کا ایک اور دور امکان ہے کہ جاریہ ہفتہ کے وسط میں دوبارہ شروع ہوجائے گا اور چند دن جاری رہے گا ۔ پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب آجانے کا بھی اندیشہ ہے ۔ موسلادھار بارشیں اور سیلاب سے 80سے زیادہ افراد ہلاک اور دیگر تین لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔ گذشتہ موسم گرما کے بعد بارش کے موسم میں یہ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT