Friday , June 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں زلزلہ کا جھٹکا کوئی جانی نقصان نہیں

پاکستان میں زلزلہ کا جھٹکا کوئی جانی نقصان نہیں

پشاور ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما نے بتایا کہ یہ زلزلہ 5.3 شدت کا تھا جس سے پاکستان کے صوبہ سوات گجھر اور ملکھنڈ کے بشمول بلتستان صوبہ متاثر ہو

پشاور ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما نے بتایا کہ یہ زلزلہ 5.3 شدت کا تھا جس سے پاکستان کے صوبہ سوات گجھر اور ملکھنڈ کے بشمول بلتستان صوبہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس زلزلہ کا مبدا افغانستان اور پاکستان کے درمیان پایا گیا اور گہرائی 112 کیلو میٹر بتائی گئی ہے۔افغانستان کے ہندوکش علاقہ کو زلزلہ کیلئے اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ یہاں زلزلہ کا مبداء ہونے کی ہمیشہ اطلاع دی جاتی ہے۔ پاکستان میں آئے اس زلزلہ کی شدت کے باوجود کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT