Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پاکستان میں سارک چوٹی اجلاس نریندر مودی کو دعوت

پاکستان میں سارک چوٹی اجلاس نریندر مودی کو دعوت

اسلام آباد/ نئی دہلی ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج ‘ وزیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز سے سارک کی نیپال میں 17مارچ کو وزارتی چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر ملاقات کریں گے ۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں کہا کہ سرتاج عزیز سارک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ اُن کے متعلقہ سربراہان مملکت حکومت کو 19ویں سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے سکیں جو پاکستان میں مقرر ہے۔ دونوں قائدین کی ملاقات کے بارے میں نئی دہلی کے ذرائع نے کہا کہ سرتاج عزیز نے وزیراعظم نریندر مودی کو 19ویں سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ہندوستان امکان ہے کہ یہ ملاقات کرے گا تاہم انہوں نے ان مسائل کا اظہار نہیں کیا جن پر ہندوستان اور پاکستان میں تبادلہ خیال ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT