Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

پاکستان میں سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

اسلام آباد ۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ملک کے یوم آزادی 14 اگسٹ سے قبل ہندوستان کے ساتھ سرحدی مقامات پر سکیورٹی اور چوکسی میں شدت پیدا کرتے ہوئے ممکنہ طالبان حملے کا نوٹ لیا ہے ۔ صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے چیف سکریٹری کو ایک میمو بھیجا ہے کہ طالبان 13 اور 15 اگسٹ کے درمیان واگھا یا گنڈا سندھ سرحدی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ دو خودکش بمباروں کو بھیجا جارہا ہے کہ طالبان کے مفرور سربراہ مولانا فضل اﷲ کو نشانہ بنائیں جو افغانستان میں روپوش ہیںنیز سرحدی مقامات پر یوم آزادی پریڈ کو بھی متاثر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ سی ٹی ڈی نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کیلئے سخت چوکسی اور سکیورٹی اقدامات میں شدت پیدا کی جارہی ہے ۔ متذکرہ دونوں سرحدی کراسنگ لاہور سے قریب ہیں۔ 2014 ء میں واگھا میں پیش آئے خودکش دھماکہ میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بچے اور سکیورٹی ملازمین شامل تھے ۔ علاوہ ازیں 200 دیگر زخمی بھی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT