Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں سکیورٹی سے بیرونی کھلاڑی مطمئن

پاکستان میں سکیورٹی سے بیرونی کھلاڑی مطمئن

لاہور ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے والے بیرونی کھلاڑیوں نے پاکستان میں فراہم کی جانے والی سیکیورٹی پر انتہائی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار کردی ہے۔پشاور زلمی کے فاتح کپتان ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان پر فراہم کردہ بلٹ پروف بسوں اور بند راستوں کی تفصیلات بتانے کے ساتھ  فوری طور پر واپسی کا احوال بھی سنایا جس کے سبب وہ فتح کا جشن بھی نہ منا سکے۔پاکستان سوپر لیگ کا پورا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا لیکن فائننل کا انعقاد انتہائی سخت سیکیورٹی میں  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کیا گیا جس کے بعد ممکنہ طور پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہو گئیں اور اب ستمبر میں ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان کا اشارہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے سبب کیون پیٹرسن اور لیوک رائٹ سمیت چند کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کیاتھا ۔

 

ابراہیمووچ پر 3 مقابلوں کی پابندی
لندن ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر زلاٹن ابراہیمووچ پر تین میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔  بورنے ماؤتھ کیخلاف میچ میں ان کا حریف کھلاڑی ٹیرون منگس سے جھگڑا ہوا تھا اور اب ابراہیمووچ ایف اے کپ کے کوارٹرفائنل میں چیلسی،پریمیئرلیگ کے میچ میں مڈلسبرگ اور ویسٹ بروم کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔کیس میں ٹیرون منگس کوجرمانہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT