Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ٹاپ ٹیموں کی فوری میزبانی کا منصوبہ نہیں: پی سی بی

پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ٹاپ ٹیموں کی فوری میزبانی کا منصوبہ نہیں: پی سی بی

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اب ’’کافی بہتر‘‘ ہے، کرکٹ بورڈ چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی سردست آئی سی سی اسوسی ایٹ اقوام کی کامیاب میزبانی کے ذریعہ مستقبل قریب میں اس ملک کے ٹور کیلئے جو اختلافات سے دوچار ہے، ’فل ممبرز‘ پر بھروسہ کرسکتا ہے۔ شہریار نے کہا کہ موجو

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اب ’’کافی بہتر‘‘ ہے، کرکٹ بورڈ چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی سردست آئی سی سی اسوسی ایٹ اقوام کی کامیاب میزبانی کے ذریعہ مستقبل قریب میں اس ملک کے ٹور کیلئے جو اختلافات سے دوچار ہے، ’فل ممبرز‘ پر بھروسہ کرسکتا ہے۔ شہریار نے کہا کہ موجودہ طور پر پی سی بی کا کوئی منصوبہ نہیں کہ ٹاپ کرکٹ اقوام کی میزبانی کریں، جنھوں نے اُن کے بقول مستقبل میں دورۂ پاکستان پر ’’غور‘‘ کیلئے تیقن دیا ہے بشرطیکہ سکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آجائے۔ پی سی بی سربراہ نے ’ہیڈلائنس ٹوڈے‘ کو بتایا کہ ’’اگر آپ 2005ء تا 2008ء کے بدترین دور کی سکیورٹی صورتحال سے تقابل کریں تو اب یہ کافی بہتر ہے۔ دہشت گردانہ حملوں کے واقعات قصہ پارینہ بن چکے اور ہم اسے ثابت کرسکتے ہیں۔ مگر کبھی کبھار آپ کچھ مختلف سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ ایسے بہت کم اور بڑے وقفے کے درمیان ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT