Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 کروڑ روپے امداد

پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 کروڑ روپے امداد

اسلام آباد۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 30 کروڑ روپئے امداد کا اعلان کیا۔ ہفتے کو میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب کی تباہیوں سے عوام کو بچانے کیلئے مزید ڈیموں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت مضبوط ہورہی ہے اور مستقبل میں یہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT