Thursday , January 18 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں شارلی ہیبدو کے خلاف احتجاج، 4 زخمی

پاکستان میں شارلی ہیبدو کے خلاف احتجاج، 4 زخمی

کراچی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی خبر رساں ادارہ کے ایک فوٹو جرنلسٹ کو گولی ماردی گئی، جب کہ دیگر تین پاکستان کی دائیں بازو کی جماعت اسلامی کے کارکن تھے، جو شارلی ہیبدو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس کے ساتھ متصادم ہو گئے تھے۔ وہ فرانسیسی قونصل خانہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی کی طلبہ شاخ کے 400 احتجاجی

کراچی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی خبر رساں ادارہ کے ایک فوٹو جرنلسٹ کو گولی ماردی گئی، جب کہ دیگر تین پاکستان کی دائیں بازو کی جماعت اسلامی کے کارکن تھے، جو شارلی ہیبدو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس کے ساتھ متصادم ہو گئے تھے۔ وہ فرانسیسی قونصل خانہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی کی طلبہ شاخ کے 400 احتجاجی مظاہرین کو فرانسیسی قونصل خانہ میں داخل ہونے سے پولیس نے روک دیا اور فوج نے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شل داغے۔ فرانسیسی خبررساں ادارہ کا ایک فوٹو جرنلسٹ احتجاجی مظاہرہ کی تصویر کشی کر رہا تھا اور فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے سر اور سینے پر گولیاں لگی ہیں، جو ربر کی نہیں تھیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ گولیاں نکال دی گئی ہیں اور فوٹو جرنلسٹ خطرے سے باہر ہے۔

TOPPOPULARRECENT