Monday , June 25 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں فوجی کارروائی ، 200 سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں فوجی کارروائی ، 200 سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے طالبان کے خلاف جارحانہ کارروائی میں شمالی وزیرستان شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں 200 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے صدر افغانستان حامد کرزئی سے خواہش کی ہے کہ جارحانہ کارروائی سے بچ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا اپنے ملک میں داخلہ ناممکن بنادیں۔ ک

اسلام آباد۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے طالبان کے خلاف جارحانہ کارروائی میں شمالی وزیرستان شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں 200 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے صدر افغانستان حامد کرزئی سے خواہش کی ہے کہ جارحانہ کارروائی سے بچ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا اپنے ملک میں داخلہ ناممکن بنادیں۔ کم از کم 25 عسکریت پسند طالبان کے خلاف کارروائی میں شمالی وزیرستان میں ہلاک کئے گئے۔ لڑاکا جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں بشمول تربیتی کیمپوں اور

ترقی یافتہ دھماکو آلات تیار کرنے کے کارخانوں کو آج علی الصبح بمباری کرتے ہوئے تباہ کردیا۔ 25 غیرملکی اور مقامی دہشت گرد فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔ میجر جنرل اسلم سلیم باجوا نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی منصوبہ کے مطابق جاری ہے۔ عسکریت پسندوں کے تقریباً تمام ٹھکانوں کا میر علی اور میراں شاہ میں محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ باجوا نے کل رات کہا تھا کہ فرار ہونے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ ایک فوجی بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔ آج ہلاکتوں کی جملہ تعداد 212 ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT