Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پاکستان میں قیدی کی سزائے موت ملتوی

پاکستان میں قیدی کی سزائے موت ملتوی

فیصل آباد ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان میں ایک قیدی کی سزائے موت پر تعمیل کو روک دیا ہے۔ پاکستان کے مشرقی شہر فیصل آباد میں واقع جیل کے سربراہ احمد ندیم نے کہا کہ انہیں صدر پاکستان سے فرمان موصول ہوا ہے کہ جس میں کہا گیا ہیکہ سزائے موت کی تعمیل روک دی جائے۔ اس شخص کو آج صبح کی اولین ساعتوں میں پھانسی دی جانے والی تھی۔ یہ چوتھی مرتبہ ہیکہ عبدالباسط کی زندگی کو انسانیت کی بنیادوں پر بچا لیا گیا ہے۔ 43 سالہ عبدالباسط پر 2009ء سے سزائے موت کا اطلاق ہوا ہے لیکن وہ 2010ء میں ایک حادثہ کے بعد معذور ہوا تھا اور اس پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔ جیل عہدیدار نے کہا کہ حکومت اس کی سزائے موت کی تعمیل کیلئے دو مہینے کے بعد غور کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT