Thursday , February 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کا دس سال بعد احیاء

پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کا دس سال بعد احیاء

لاہور ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی دھارے والی چھ مذہبی پارٹیوں نے دس سال کے طویل عرصہ کے بعد اختلافات کی بنیاد پر سیاسی اتحاد کو تحلیل کرکے متحدہ مجلس عمل کے احیاء کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل میں تمام چاروں مکتبہ فکر کی نمائندگی ہوگی یعنی بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث اور اہل تشیع۔ متحدہ مجلس عمل اپنے قدیم انتخابی نشان (کتاب) اور پرانے انتخابی منشور کی بنیاد پر آئندہ انتخابات لڑیگی۔ تمام پارٹیوں کے سربراہان نے دیگر پارٹیوں سے بھی رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں بھی اتحاد میں شامل ہونے راغب کیا جاسکے۔ ان چھ پارٹیوں کے نام ہیں جماعت اسلامی، جمعیتہ علمائے اسلام۔ فضل، جمعیتہ علمائے پاکستان۔ نورانی، مرکزی جمعیتہ اہلحدیث، جمعیتہ علمائے اسلام۔ سمیع الحق اور اسلامی تحریک۔ ان پارٹیوں کے قائدین نے لاہور کے منصورہ میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرس پر ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے احیاء کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT