Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں محروس امریکی شہری ایف بی آئی ایجنٹ نکلا

پاکستان میں محروس امریکی شہری ایف بی آئی ایجنٹ نکلا

کراچی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کراچی ائیرپورٹ سے دوشنبہ کو حراست میں لیا گیا امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔ امریکی حکام کے مطابق جیول مقامی پولیس کی ٹریننگ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس کے بیگ میں گولیاں غلطی سے رہ گئی تھیں۔ یہ انکشاف امریکی حکام نے کیا جن کے مطابق اُن کے ملک کا شہری پاکستان میں مقامی پولیس کو ٹریننگ دینے ک

کراچی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کراچی ائیرپورٹ سے دوشنبہ کو حراست میں لیا گیا امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔ امریکی حکام کے مطابق جیول مقامی پولیس کی ٹریننگ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس کے بیگ میں گولیاں غلطی سے رہ گئی تھیں۔ یہ انکشاف امریکی حکام نے کیا جن کے مطابق اُن کے ملک کا شہری پاکستان میں مقامی پولیس کو ٹریننگ دینے کیلئے گیا تھا۔ امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے کہا کہ امریکی مسافر جیول کے قبضے میں 9 ایم ایم کی گولیاں دراصل غلطی یا بے دھیانی سے رہ گئی تھیں۔

امریکی دفترخارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سفارتکار پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلد جیول کی رہائی ممکن بنائی جاسکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی 2011 ء میں ریمنڈ ڈیوس کے مقابل کافی آسان ہوگی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ پولیس نے آرمز آرڈیننس کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جس نے ملزم کو10 مئی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT