Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں مذہبی جلوس پر خودکش حملہ ، 20 اموات

پاکستان میں مذہبی جلوس پر خودکش حملہ ، 20 اموات

اسلام آباد ، 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں عاشورہ سے قبل آج شیعہ برادری کے ایک جلوس پر خودکش حملے میں کم از کم 20 افراد مارے گئے جن میں چار بچے شامل ہیں اور کئی دیگر کو زخم آئے ہیں۔ گزشتہ روز ہی ایک امام بارگاہ پر بھی خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ بمبار نے آج جیکب آباد میں ایک عزاداری جلوس کو نشانہ بنایا۔ بچاؤ کارکنان نے کہا کہ اس حملے میں چار بچوں کے بشمول کم از کم 20 اموات ہوئی ہیں، جبکہ زائد از 30 دیگر زخمی ہوئے، ڈان نیوز نے یہ اطلاع دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس خدا بخش نے کہا کہ یہ خودکش بمباری ہوئی ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد ملک ظفر اعوان نے بتایا کہ پولیس نے جائے واردات سے ممکنہ خودکش بمبار کے بدن کا نچلا حصہ برآمد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT