Tuesday , September 25 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں مزید چار مجرمین کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

پاکستان میں مزید چار مجرمین کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

اسلام آباد 21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سزائے موت پر عائد پابندی کو گذشتہ ہفتہ پشاور کے اسکول پر طالبان کے ہلاکت خیز حملے کے بعد برخواست کئے جانے کے ساتھ ہی مزید چار مجرمین کو پھانسی دیدی گئی جو پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف پر تاقلانہ حملے کے جرم کے مرتکب پائے گئے ۔ زبیر احمد، رشید قریشی ،غلام سرور بٹھی اور ایک روسی

اسلام آباد 21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سزائے موت پر عائد پابندی کو گذشتہ ہفتہ پشاور کے اسکول پر طالبان کے ہلاکت خیز حملے کے بعد برخواست کئے جانے کے ساتھ ہی مزید چار مجرمین کو پھانسی دیدی گئی جو پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف پر تاقلانہ حملے کے جرم کے مرتکب پائے گئے ۔ زبیر احمد، رشید قریشی ،غلام سرور بٹھی اور ایک روسی شہری اخلاق احمد کو صوبہ پنجاب کے فیصل آباد سنٹرل جیل میں پھانسی پر لٹکادیا گیا ۔ اس جیل میں دو دن قبل دیگر دو مجرمین کو بھی پھانسی پر لٹکایا گیا تھا ۔ سزائے موت کے منتظر ان چاروں قیدیوں کو انتہائی سخت سکیوریٹی انتظامات کے درمیان ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا کیونکہ وہاں پھانسی پر لٹکانے کیلئے تختہ دار کا دروازہ کھولنے کیلئے استعمال ہونے والا آلہ موجود نہیںہے۔ پھانسی پر لٹکائے جانے سے قبل مجرمین کے رشتہ داروں کو ان سے آخری مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سخت ترین سکیوریٹی بندوبست کیا گیا تھا ۔ جیل کے اطراف تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ اس دوران لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میںدیگر چار مجرمین کو پھانسی پر لٹکانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں جہاں آئندہ 24 تا 36 گھنٹوں کے دوران انہیں پھانسی پر لٹکادیا جائے گا ۔ لاہور کی اس جیل کے اطراف بھی سخت ترین سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حساس مقامات پر فوج تعینات کرتے ہوئے جیل کے احاطہ میں سیل فون جامرس نصب کردیئے گئے ہیں۔

سکُر میں جیل حکام نے ان دو قیدیوں کے رشتہ داروں کو طلب کرلیا ہے جو لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلکی حملہ ہلاکتوں کے جرم کا مرتکب قرار پانے پر انہیں 10 سال قبل سزائے موت دی گئی تھی ۔ 10 سال قبل کراچی میں گرفتار شدہ لشکر جھنگوی کے ان دونوں دہشت گردوں کو منگل کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ 2003 کے اواخر میں القاعدہ سے متاثر ہوکر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے پانچ مجرمین کو جن میں ایک سابق سپاہی ارشد محمود بھی شامل ہے جمعہ کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا ۔ پاکستان میںچھ سال سے سزائے موت پر عبوری پابندی عائد تھی جس کی برخواستگی کے بعد جمعہ کو اس ملک میں پہلی مربتہ پانچ مجرمین کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT