Monday , December 11 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں مزید 6 افراد کو پھانسی

پاکستان میں مزید 6 افراد کو پھانسی

اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج 6 افراد کو پھانسی دے دی گئی، جو اجتماعی پھانسیوں کا متواتر تیسرا دن رہا، جس کے ساتھ ڈسمبر سے اب تک پھانسیوں کی تعداد 260 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ڈسمبر میں پشاور کے اسکول پر ہلاکت خیز حملے کے بعد سزائے موت پر عائد ازخود امتناع برخاست کردیا گیا تھا۔ گذشتہ دو دنوں کی طرح تمام 6 مجرموں کو اس ملک کے سب سے بڑے صوبہ کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT