Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں مزید 8 قیدیوں کو پھانسی

پاکستان میں مزید 8 قیدیوں کو پھانسی

اسلام آباد۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاکستان میں رمضان کے دورران سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا پر عمل آوری کا سلسلہ مسدود کردیا گیا تھا تاہم عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اب مزید آٹھ قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ملک کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو یکے بعد دیگرے پھانسی دی گئی جن میں ملتان اور سرگودھا سرفہرست ہیں۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں راولپنڈی کے ایک فوجی اسکول میں طالبان حملے کے بعد سزائے موت سے امتناع برخاست کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT