Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں مزید 9 دہشت گردوں کو سزائے موت

پاکستان میں مزید 9 دہشت گردوں کو سزائے موت

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں مزید 9 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنز کے بیان کے مطابق پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کو قطعیت دی تھی جو عام شہریوں اور سیکوریٹی فورسیس کی ہلاکتوں میں ملوث تھے۔ میجر جنرل ثناء اللہ جو ملکند ڈیویژن کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے اور لیفٹننٹ کرنل توصیف احمد کو وادی سوات میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر کئے گئے حملہ میں ہلاک کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT