Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں مشتبہ آدم خور افراد گرفتار

پاکستان میں مشتبہ آدم خور افراد گرفتار

اسلام آباد ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں محمد عارف نامی ایک مشتبہ آدم خور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُس کے گھر سے بدبو‘ کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں سے ایک نومولود بچے کا سر برآمد ہوا۔ محمد عارف کو دوشنبہ کو صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کے ایک گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔ تین سال قبل بھی اِس پر یہی جرم ثابت ہونے پر اِسے جیل ہو گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عارف نے بچے کو کھانے کا اعتراف کیا ہے۔ اُس نے بتایا کہ اُس کے بھائی فرمان علی نے دارالحکومت اسلام آباد سے 300 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک گاؤں دریا خان کے ایک قبرستان سے بچے کی لاش چرائی تھی۔ عارف اور اُس کے بھائی علی کو اپریل 2011ء میں اِسی گاؤں میں انسانی لاشیں کھانے پر گرفتار کیا گیا تھا اور دونوں کو دو برس کی سزائے قید ہوئی تھی۔ اِس مقدمے نے پاکستانی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا تھا

TOPPOPULARRECENT