Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / پاکستان میں مقیم ہندوستانی لڑکی کیلئے 4 جوڑے دعویدار

پاکستان میں مقیم ہندوستانی لڑکی کیلئے 4 جوڑے دعویدار

پرتاب گڑھ 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ایک جوڑے نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں پھنسی ہوئی ایک گونگی اور بہری ہندوستانی لڑکی دراصل ان کی دختر ہے جسے واپس لانے کیلئے وزارت خارجہ سے رجوع ہوئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ ترپاٹھی نے بتایا کہ ایک خاتون انارا دیوی نے ایک درخواست میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس لڑکی کی ماں ہے جو بچپن میں بھٹک کر پاکستان چلی گئی تھی اور یہ درخواست وزارت خارجہ روانہ کردی گئی ہے۔ اس جوڑے نے اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے درخواست کے ساتھ بعض دستاویزات بھی پیش کئے ہیں اور بتایا کہ کراچی میں مقیم لڑکی گیتا ان کی دختر ہے۔ تاہم وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب، بہار، جھارکھنڈ اور اترپردیش سے وابستہ 4 خاندانوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گیتا ان کی لڑکی ہے۔ انھوں نے کہاکہ گیتا کو ہندوستان واپس لانے کیلئے ضروری کارروائیوں کی تکمیل کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT