Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں مولانا فضل الرحمن خود کش حملے میں بچ گئے

پاکستان میں مولانا فضل الرحمن خود کش حملے میں بچ گئے

کراچی 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئیٹہ میں آج پیش آئے مختلف پرتشدد واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خود کش بم حملہ میں پاکستان کے اعلی مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن محفوظ رہے ۔ مولانا کوئیٹہ میں ایک ریلی سے خطاب کے بعد باہر آ رہے تھے کہ وہاں خود کش دھماکہ تاہم اس میں وہ محفوظ رہے ۔ اس دھماکہ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 30دوسرے زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ ریلی سے خطاب کے بعد باہر آ رہے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ یہ خود کش حملہ انہیں نشانہ بناکر کیا گیا تھا لیکن اللہ نے انہیں بچالیا ۔ ممنوعہ جند اللہ نامی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT