Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / پاکستان میں مہاجرین کی حالت زار پر امریکی قانون ساز کو تشویش

پاکستان میں مہاجرین کی حالت زار پر امریکی قانون ساز کو تشویش

واشنگٹن ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی قانون ساز نے پاکستان میں مہاجر برادری کے خلاف روا رکھی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے اس بات کے خواہاں ہیں کہ اس معاملہ کو پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔ لفظ ’’مہاجر‘‘ کا استعمال ایسے اردو بولنے والے لوگوں کیلئے کیا جاتا ہے جو 1947ء میں تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرکے پاکستان آگئے تھے اور ان کی اکثریت صوبہ سندھ میں آباد ہوئی تھی۔ کانگریس مین راب وٹمین نے مہاجر برادری کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کا سخت نوٹ لیا ہے۔
اور وہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سے کہیں گے کہ امریکہ مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سوتیلے سلوک پر پاکستان سے بازپرس کرے۔ مہاجروں کی کثیر تعداد پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں بھی آباد ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT