Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں مہلک زبانی تکرار ، 3ملازمین ہلاک

پاکستان میں مہلک زبانی تکرار ، 3ملازمین ہلاک

کراچی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ملازمین پولیس کے درمیان تکرار مہلک ثابت ہوئی جس کے نتیجہ میں کوئٹہ کے مشرقی درہ کے قریب 3 ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے۔ ابتداء میں اسٹیشن ہاؤز آفیسر نور بخش مینگل اور ایک کانسٹیبل کے درمیان کسی حقیر بات پر تکرار ہوگئی جو جلد ہی بڑی لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ کانسٹیبل نے ایس ایچ او پر فائرنگ کی اور گارڈس نے جوابی فائرنگ کی جس میں کانسٹیبل اور دوسرا ملازم پولیس جو ڈیوٹی پر تھا، ہلاک ہوگیا۔ نعشو ںکو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاکہ پوسٹ مارٹم کیا جاسکے جس کے بعد تحقیقات ممکن ہوسکیں گی۔ ملازمین پولیس اکثر مشتبہ علحدگی پسندوں اور عسکریت پسندوں کے چن چن کر ہلاک کرنے کی مہم کا نشانہ بنتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT