Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں ناٹو کی لاری پر حملہ 2 ہلاک

پاکستان میں ناٹو کی لاری پر حملہ 2 ہلاک

کراچی۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں ناٹو کے لئے رسد لے جانے والی لاری پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے اسے نذر آتش کردیا ۔ یہ واقعہ سیبی دیہات میں پیش آیا۔ یہ لاری کراچی سے براہ چمن سرحدی چوراہا افغانستان جارہی تھی۔ پولیس کے بموجب حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ حملہ میں ایک ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ کلینر دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT