Tuesday , December 11 2018

پاکستان میں نیوکلئیر صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ

اسلام آباد 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ایک نیوکلئیر صلاحیت کے حامل بیالسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اس میزائیل کی صلاحیت 900 کیلو میٹر فاصلے تک وار کرنے کی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ دنوں اسی طرح کے ایک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 1500 کیلو میٹر تک وار کرسکتا ہے ۔ اس کے نشانہ پر کئی ہندوستانی شہر آسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ شاہین 1A یا حطف IV بیالسٹک میزائیل کے تجربہ سابقہ ڈیزائین کو بہتر بنانے اور اسے فنی اعتبار سے عصری بنانے کے بعد کئے گئے ہیں۔ فوج نے کہا کہ ان میزائیلس کے بحیرہ عرب کے جنوب میں تجربات کئے گئے ۔ بحریہ کے سربراہ اڈمیرل محمد ذکا اللہ دوسرے عہدیدار اور سائینسدان اس موقع پر موجود تھے ۔ گذشتہ ہفتے پاکستان نے شاہین دوم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جسے حطف VI بھی کہا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT