Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں نیوکلیئر سرقہ کا خطرہ موجود : امریکی رپورٹ

پاکستان میں نیوکلیئر سرقہ کا خطرہ موجود : امریکی رپورٹ

واشنگٹن ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ پاکستان نیوکلیئر ہتھیار سازی کی جانب رواں دواں ہے، وہیں دوسری طرف نیوکلیئر سرقہ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ کے ذریعہ اس بات کا انتباہ ایک ایسے وقت دیا گیا ہے جب یہاں جاریہ ماہ کے اواخر میں نیوکلیئر سیکوریٹی چوٹی اجلاس کا انعقاد ہونے والا ہے۔ باوقار ہارورڈ کینیڈی اسکول کی جانب سے ’’نیوکلیئر دہشت گردی کی روک تھام : متواتر بہتری یا خطرناک انحطاط‘‘ کے عنوان سے تیار کی گئی رپورٹ میں پاکستان میں نیوکلیئر سرقہ کے خطرات کے بارے میں انتباہ دیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ مغربی ممالک کو یہ اندیشے بھی لاحق ہیں کہ کہیں ملک کا نیوکلیئر ہتھیار سازی کا فارمولا دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ نہ لگ جائے۔ اگرایسا ہوا تو یہ ساری دنیا کیلئے اور خصوصی طور پر پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ رپورٹ ہارورڈ کینیڈی اسکول سے ایک ایسے وقت جاری کی گئی ہے جب ایک اعلیٰ سطحی امریکی سفارتکار نے بھی اسی نوعیت کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT