Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں وکلاء کا ایک ہفتہ سوگ ، عدالتوں کا بائیکاٹ

پاکستان میں وکلاء کا ایک ہفتہ سوگ ، عدالتوں کا بائیکاٹ

اسلام آباد، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں ہسپتال میںپیر کو پیش آئے خودکش حملے میں مارے گئے وکلاء، میڈیا اہلکاروں اور دیگر لوگوں کے تئیں اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے ایک ہفتے کے سوگ اور تین دن کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ اسلام آباد اور کوئٹہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب وکلاء نے ملک گیر سطح پر بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا کیونکہ ان کے ساتھی بلوچستان کے ایک ہاسپٹل پر ہولناک خودکش بم حملہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان انوارالحق ککر نے کہا کہ ہمارا ارادہ پختہ ہے۔ ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں سے جنگ کریں گے۔ اگر حکومت ایسے بزدلانہ حملوں کو روکنے میں ناکام رہے تو صوبائی حکومت عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کریگی۔

TOPPOPULARRECENT