Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں، آفریدی کا متنازعہ بیان

پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں، آفریدی کا متنازعہ بیان

لاہور ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں بہت سی چیزوں میں بہتری کی گنجائش ہے ، انہوں نے محمد عامر کی واپسی کو خوب سراہا۔ آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں بے باکی سے کئی باتیں کہہ ڈالیں۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، اگر وہ بورڈ سے متعلق کچھ زیادہ کہیں گے تو نوٹس ملنے کا خطرہ ہے۔ ٹیم سلیکشن میں میرٹ کی اہمیت کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ جس طرح کا ٹیلنٹ اس وقت سامنے آ رہا ہے اور ہم بہت باتیں کرتے ہیں کہ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ ہے، سوری نو ٹیلنٹ۔ پاکستان میں ابھی وہ ٹیلنٹ نہیں ہے جس سطح پر کرکٹ کا تقاضہ ہے۔ محمد عامر سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک قابل بولر ہے، اُن سے وابستہ تمام امیدیں پوری ہوں گی۔ ساتھ ہی آفریدی نے یہ بھی کہا کہ عامر کو برطانوی میڈیا سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انگلش میڈیا ہمیشہ اہم کھلاڑی پر دباؤ ڈلانے کی کوشش کرتا ہے۔ ریٹائرمنٹ سے متعلق سابق ٹی 20 کیپٹن کا موقف ہے کہ وہ عزت سے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔ وہ مستقبل کیلئے اچھی ٹیم بنانا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ آفریدی نے یہ بھی کہا جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کی مناسبت سے پاکستان میں ابھی اس لیول کا ٹیلنٹ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT