Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر عالمی تشویش میں اضافہ

پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر عالمی تشویش میں اضافہ

اسلام آباد۔ 10 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پولیو پر عالمی تشویش اہم مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ پچھلے دو سالوں میں مصر، فلسطین، اسرائیل، شام، عراق اور افغانستان میں سامنے آنے والے زیادہ تر پولیو کیس کا ذمہ دار پاکستانی شہر سکھر کے جنرل بس اسٹینڈ پر پایا جانے والا پولیو وائرس تھا۔ جون 2012ء میں تحریک طالبان نے پولیو ورکرز کو امریکی ایجنٹ قرار دے دیا اور ان پر حملے شروع کر دیئے۔ کئی پولیو ورکرز قتل ہوئے، جس کے بعد سے اب تک وزیرستان میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جا سکی۔ رواں سال تو صورت حال بد ترین ہو گئی۔

TOPPOPULARRECENT