Saturday , December 15 2018

پاکستان میں پہلی ہائی سکیورٹی جیل کی تعمیر مکمل

اسلام آباد۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پہلی ہائی سکیورٹی والی جیل جہاں انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو رکھا جائے گا، تعمیر کی تکمیل کے بعد افتتاح کی منتظر ہے جو صوبہ پنجاب کے ساہیوال میں واقع ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ نئی جیل کی تعمیر اس لئے عمل میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ سال جیل توڑ کر فرار ہونے کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے جہاں سینکڑوں دہشت گرد قید سے آزاد ہوگئے تھے۔ نئی جیل 98 ایکڑ اراضی پر محیط ہے جس کی تعمیر میں 930.206 ملین روپئے خرچ ہوئے۔ انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جیل میں 1044 قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT