پاکستان میں پہلے دیسی ساختہ مسلح ڈرون طیارہ کا کامیاب تجربہ

کراچی 13 مارچ ( سیاست ڈآٹ کام ) پاکستان نے آج اپنے سب سے پہلے مسلح ڈرون طیارہ اور ایک لیزر گائیڈڈ میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس ڈرون طیارہ اور میزائیل کی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ کیا ۔ اس ڈرون طیارہ کو براق کا نام دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ تمام موسمی حالات میں پروا

کراچی 13 مارچ ( سیاست ڈآٹ کام ) پاکستان نے آج اپنے سب سے پہلے مسلح ڈرون طیارہ اور ایک لیزر گائیڈڈ میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس ڈرون طیارہ اور میزائیل کی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ کیا ۔ اس ڈرون طیارہ کو براق کا نام دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ تمام موسمی حالات میں پرواز کرتے ہوئے اپنے نشانہ پر انتہائی مہارت کے ساتھ وار کرنے کی صلاحیت رھتا ہے ۔ پاکستان نے اپنے ایک لیزر گائیڈڈ میزائیل کا بھی تجربہ کیا ہے ۔ اس میزائیل کو ’ برق ‘ نام دیا گیا ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے تیار کردہ ہتھیاروں اور طیارہ سے پاکستان کی فوجی صلاحیت میں اضافہ ہوگا تاکہ دہشت گردی سے مقابلہ کیا جاسکے ۔ انہو ںنے اس طیارہ اور میزائیل کی تیاری میں انجینئرس ‘ سائینسدانوں اور ماہرین فن کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ ان کی بے تکان جدوجہد کے نتیجہ میں یہ انتہائی عصری ہتھیار تیار ہوئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیام میں کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کو آگے بڑھانا چاہئے تاکہ وہ ہر شعبہ میں ترقی کرسکے ۔ فوج نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کو ان دو نئی ایجادات سے زبردست تقویت ملی ہے اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے علیحدہ جاری کردہ بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ 2013 میں پاکستانی فوج نے نگران کار ڈرون طیارے بھی اندرون ملک ہی تیار کرلئے تھے ۔ دو بغیر پائلٹ والی ان گاڑیوں کو براق اور شاہ پار کے نام دئے گئے تھے ۔ پاکستانی فوج اور ائر فورس نے ان کے حصول کو ایک اہم سنگ میل اور تاریخی موقع قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT