Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں چھوٹو گینگ کے 100 ارکان گرفتار

پاکستان میں چھوٹو گینگ کے 100 ارکان گرفتار

لاہور ۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو جن پر خوفناک چھوٹو گینگ سے تعلق رکھنے کا شبہ ہے، پاکستان کے جنوبی صوبہ پنجاب سے گرفتار کرلئے۔ فوج نے اس کارروائی میں فوجی لڑاکا ہیلی کاپٹرس کی مدد لی تھی، جس نے اس گینگ کے خفیہ ٹھکانے پر فضائی بمباری کی تھی۔ گینگ مبینہ طور پر 24 افراد کو یرغمال بنا کر حبس بیجا میں رکھے ہوئے تھا۔ گروہ کے خلاف پولیس کی ناکامی کے بعد فوج طلب کرلی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT