Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان میں چھ عام آدمی پارٹیاں دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے حوصلہ ملا

پاکستان میں چھ عام آدمی پارٹیاں دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے حوصلہ ملا

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے حوصلہ پاتے ہوئے پاکستان میں اس نام سے نصف درجن پارٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ارسلان الملک کی قیادت میں عام آدمی پارٹی قائم کی گئی۔ یہ گجرانوالہ میں انسانی حقوق سرگرمیوں کیلئے قائم کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ میاں غلام رسول نے عام آدمی جسٹس پارٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ رانا معین اختر نے عام انسان مومنٹ نام سے اور محمد نسیم صادق نے عام لوگ پارٹی پاکستان نام سے پارٹی قائم کی ہے۔ یہ تمام جماعتیں دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد قائم کی گئی ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں میں اسلام آباد میں قائم کی گئی عام آدمی پارٹی آف پاکستان شامل ہیں۔ عدنان حیدر رندھاوا اس پارٹی کے رہنما ہیں۔ دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال امکان ہیکہ آئندہ سال کراچی میں منعقد ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT