پاکستان میں چین کا فوجی اڈہ قائم کرنے کی تردید

بیجنگ ۔ /9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ان خبروں کو کہ چین پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دفاعی اہمیت کی چاہ بہار بندرگاہ کے قریب اپنا فوجی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ، بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ۔ چین نے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ کو عصری بنایا جارہا ہے ۔ روزنامہ گلوبل ٹائمس نے روزنامہ واشنگٹن ٹائمس کے حوالے سے اطلاع دی کہ چین نے پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اطلاعات کو افواہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT