Sunday , September 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں ڈرون حملہ سات عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں ڈرون حملہ سات عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطہ میں امریکی ڈرون طیارہ نے القاعدہ عسکریت پسندوں کے زیراستعمال ایک کمپاونڈ پر ڈرون حملہ کے ذریعہ میزائیل برسائے جس میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سی آئی اے کی جانب سے آپریٹ کئے گئے ڈرون حملے یہاں کے شوال نامی علاقہ میں کئے گئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ پاکست

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطہ میں امریکی ڈرون طیارہ نے القاعدہ عسکریت پسندوں کے زیراستعمال ایک کمپاونڈ پر ڈرون حملہ کے ذریعہ میزائیل برسائے جس میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سی آئی اے کی جانب سے آپریٹ کئے گئے ڈرون حملے یہاں کے شوال نامی علاقہ میں کئے گئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ پاکستان میں نہ صرف عوام بلکہ خواص بھی امریکہ کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملوں کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ اس طرح امریکہ پاکستان کی مطلق العنانی کی توہین کررہا ہے۔ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نئے سال کی شروعات کے بعد پاکستان میں تیسرا ڈرون حملہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT