Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / پاکستان میں ڈرون حملے کم ، افغانستان میں بڑھ گئے : یو این

پاکستان میں ڈرون حملے کم ، افغانستان میں بڑھ گئے : یو این

نیویارک ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو رپورٹ کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی عہدہ دار بین ایمرسن نے بتایا ہے کہ گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان پر ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایمرسن کے مطابق افغانستان میں ایسے حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013 ء میں پاکستان پر ص

نیویارک ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو رپورٹ کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی عہدہ دار بین ایمرسن نے بتایا ہے کہ گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان پر ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایمرسن کے مطابق افغانستان میں ایسے حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013 ء میں پاکستان پر صرف 27 حملے کئے گئے جن میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔ یہ امر اہم ہے کہ 2010ء میں پاکستانی قبائلی علاقوں پر سب سے زیادہ 128 حملے کئے گئے تھے۔ گزشتہ برس افغانستان کے مختلف علاقوں میں 45 ڈرون حملے ہوئے اور یہ 2012ء کے مقابلے میں تین گنا ہیں۔ ایمرسن نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ امریکہ نے پاکستانی قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں کمی کرتے ہوئے اب اِن کو خطرناک انتہاپسندوں کو ہلاک کرنے ک
یلئے مخصوص کر دیا ہے۔

کینیڈا کا افغانستان فوجی مشن باضابطہ اختتام پذیر
اوٹاوا ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کا افغانستان میں جاری فوجی مشن باضابطہ طورپر ختم کر دیا گیا۔ فوجی مشن کے اختتام پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کینیڈا کا پرچم اتارنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افغان دارالحکومت کابل میں کینیڈا کے اس وقت 100 فوجی جوان موجود ہیں جو وہاں مقامی فورسز کو تربیت فراہم کر رہے تھے۔ افغان مشن کے باضابطہ اختتام کے بعد کینیڈین فوجی اس ہفتے کے اختتام تک واپس اپنے ملک روانہ ہو جائیں گے۔ 2002ء سے اب تک افغانستان میںجنگی، سفارتی، تعلیمی، خواتین کے حقوق اور ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں کینیڈا کی معاونت رہی اور اس سارے عرصے میں کینیڈا کے 158 فوجی جوان، دو معاون، ایک سفارتکار اور ایک صحافی ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT